11 فروری 2013 - 20:30

سعودي عرب کي سيکورٹي فورس نے مظاہرہ کرنے والي دسيوں خواتين کو گرفتار کرليا ہے -

ابنا: سعودي عرب سے موصولہ خبروں ميں کہا گيا ہے کہ سعودي عرب کي سيکورٹي فورس کے اہلکاروں نے اتوار کو تيس خواتين کو اس وقت گرفتار کرليا جب وہ خواتين کے ذريعے کئے جارہے مظاہرے ميں شريک تھيں -
مظاہرہ کررہي خواتين آل سعود کي جيلوں ميں اپنے رشتہ داروں کي رہائي کا مطالبہ کررہي تھيں- يہ مظاہرہ دارالحکومت رياض ميں سعودي عدالت کي عمارت کے باہر کيا گيا-
رياض ميں ہونے والے اس مظاہرے ميں شريک خواتين مطالبہ کررہي تھيں کہ جيلوں ميں بند سياسي قيديوں بالخصوص خواتين کو رہا کيا جائے جنھيں مظاہرے ميں شريک ہونے کے جرم ميں گرفتار کرليا گيا ہے -
جس وقت يہ خواتين عدالت کي عمارت کے باہر مظاہرے کررہي تھيں آل سعود کي سيکورٹي فورس کي دسيوں گاڑيوں ميں سوار سيکورٹي اہلکاروں نے مظاہرے کي جگہ کا محاصرہ کرليا اور تيس خواتين کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کرديا –
سعودي عرب ميں انساني حقوق کي تنظيم کا کہنا ہے کہ اس وقت آل سعود کي جيلوں ميں تيس ہزار سے زائد سياسي قيد اپني زندگي کے دن گذار رہے ہيں جن پر کسي بھي طرح کا کوئي مقدمہ بھي نہيں چلايا گيا ہے -

.......

/169